فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں الزبدہ کے مقام پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہبمباری کے نتیجے میں تین فلسطینی مزاحمت کار شہید ہوگئے۔
قابض فوج نے اعلانکیا کہ اس نےالزبدہ قصبے میں تین مزاحمتی کارکنوں کو شہید کر کے ان کی لاشیں قبضے میںلے لی ہیں جن میں جنین میں القسام بریگیڈز کے کمانڈر وسام خازم بھی شامل ہیں۔
قابض فوج کی جانبسے جاری کردہ ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بس میں سوار صہیونی فوج نے ایککار کا راستہ روکا اور اس میں سوار تین افراد گولیاں ماریں۔ اس کے ڈرائیور کو زخمیکردیا جب کہ دوسرے دو نے فرار ہونے کی کوشش کی مگر اسرائیلی فوج کے ایک ڈرون نے انپر بمباری کی جس کے نتیجے میں وہ دونوں شہید ہوگئے۔
مقامی ذرائع نے بتایاکہ قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں میں وسام ایمن خزام، عرفات جاسر الامیر اورمیسرہ سلیمان مشارقہ شامل ہیں۔
جمعہ کی صبح سویرےاسرائیلی اسپیشل فورسز نے جنین کے جنوب میں واقع قصبے زبابدہ میں ایک گھر کو گھیرےمیں لے لیا جب کہ شہر اور اس کے کیمپ کے خلاف جارحیت تیسرے روز بھی جاری ہے۔
عینی شاہدین نے بتایاکہ اسرائیلی اسپیشل فورس نے ابو الندا خاندان کے ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا،اس پرشدید فائرنگ کی۔
عینی شاہدین کے مطابقجمعہ کے روز فجر کے وقت قابض اسرائیلی فوج نے جنین کے جنوب میں زبابدہ قصبے میں ایکگاڑی پر بمباری کی۔