اتوارکے روزآئرلینڈکے دارالحکومت ڈبلن میں مظاہرین نےامریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیلی ریاست کی فوجی حمایت بند کرے۔
برنارڈو اسکوائرمیں آئرش فلسطین سولیڈیریٹی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والے مظاہرے میںفنکاروں سمیت درجنوں آئرش افراد نے شرکت کی۔
مظاہرین نے امریکہسے مطالبہ کیا ہے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جائے غزہ میں نسل کشی کررہا ہے”۔
مظاہرے میں شریکفنکاروں نے فلسطینی عوام پراسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتیکا اظہار کیا۔
انہوں نے فلسطینیعوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت اور فلسطین پر اسرائیلی قابض ریاست کی مخالفت کا بھیاظہار کیا۔
مظاہرین میں شریکآئرش ریپرز نے انصاف اور آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم فلسطینی عوام کےساتھ کھڑے ہیں‘‘۔
آئرش فلسطین سولیڈیریٹیایسوسی ایشن کے میڈیا آفیسربرائن ایگرٹے نے صحافیوں کو بتایا کہ "امریکہ غزہکی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی نسل کشی میں شراکت دار ہے”۔
انہوں نے زور دیاکہ آئرلینڈ فلسطین اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
28 مئی کو آئرش حکومت نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیااور ڈبلن اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق کیا۔