جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں ویکسینیشن مہم کے دوران انخلاء ہر قیمت پر روکا جائے:ڈبلیوایچ او

ہفتہ 24-اگست-2024

عالمی ادارہ صحت’ڈبلیو ایچ او‘کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئس نے غزہ کی پٹی میں 10 ماہ کے بچےکے پولیو سے متاثر ہونے کی تصدیق پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زوردیا ہے کہ جب تک ویکسنیشن مہم جاری رہتیہے شہریوں کا جبری انخلا کو ہر قیمت پر روکا جانا چاہیے۔

 

انہوں نے ’ایکس‘ پلیٹفارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ”میں اس تصدیق پر گہری تشویشمیں مبتلا ہوں کہ غزہ کے دیر البلح میں ایک 10 ماہ کے بچے کو پولیو کےقطرےنہیںلگائے جا سکے جس کے نتیجے میں وہ پولیو کا شکار ہوگیا۔ ایسا پچیس سال میں پہلی بارہوا ہے‘‘۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ عالمی ادارہ صحت اور اس کے شراکت داروں نے فوری طور پر غزہ کے بچوں سےنمونے جمع کرنے اور اس خطے میں عالمی ادارہ صحت کی طرف سے تسلیم شدہ لیبارٹری میںجانچ کے لیے منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا۔

 

ورلڈ ہیلتھآرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نےکہا کہ جینوم کی ترتیب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہیہ وائرس "ٹائپ 2 پولیو وائرس” سے متعلق ہے، جو گذشتہ جون میں غزہ میںگندے پانی سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں دریافت ہوا تھا۔

 

گیبریئس نے بتایاکہ بائیں ٹانگ کے نچلے حصے میں فالج کا شکار بچے کی حالت مستحکم ہے اور غزہ اور اسکے ماحول میں اس بیماری کے لاحق ہونے کے زیادہ خطرے کی وجہ سے فلسطینی وزارت صحت،عالمی ادارہ صحت، اقوام متحدہ ، اور یونیسیف نے وائرس کی منتقلی کو روکنے کے لیےدو مراحل میں ویکسینیشن مہم کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

انہوں نے انکشافکیا کہ اسرائیل کی جانب سے بار بار انخلاء کے احکامات کی وجہ سے خان یونس اور دیرالبلح علاقوں میں ہزاروں افراد کو اب بھی زبردستی بے گھر کیا جا رہا ہے اور اس طرحپولیو کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے۔

 

گیبریئس نے زور دیاکہ یہ صورتحال غزہ کی پٹی میں بچوں کو درپیش جسمانی اور نفسیاتی مشکلات میں اضافہکرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں لوگوں کے پاس پناہ، صحت کی دیکھ بھال کےبار بار نقل مکانی کے بعد اب کوئی آپشن نہیں ہے‘‘۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے انخلاء کے فیصلے متاثرہ علاقوں میں میڈیکلپوائنٹس اور ہسپتالوں کے قریب ہیں۔ یہ عدم تحفظ اور محفوظ رسائی کے فقدان کی وجہسے ان صحت کی سہولیات کے متاثر ہونے کا خطرہ پیدا کرتا ہے۔

 

انہوں نےزور دےکر کہا کہ ہر قیمت پر شہریوں کی بے دخلی کو روکنے کی ضرورت ہے تاکہ غزہ میں پولیواور دیگر بیماریوں کی ویکسینیشن مہم کو مکمل کیا جا سکے۔

مختصر لنک:

کاپی