فلسطینی ہلالاحمر نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ویکسین کا داخلہ پٹی میں وبائی امراض کا مقابلہکرنے کے لیے درکارضروریات سے بہت کم ہے۔
ہلال احمر نے پریسبیان میں کہا کہ قابض ریاست کی طرف سے صحت کی سہولیات کی فراہمی اور بچوں کی ویکسینکی کٹوتی اس شعبے میں وبائی امراض کے پھیلاؤ میں مزید اضافہ کرتی ہے کیونکہ اس وقتہر عمر کے افراد صحت کےمسائل سے دوچار ہیں۔
انہوں نےغزہ کیپٹی میں مریضوں کو بچانے کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کراسنگ چوبیس گھنٹے کھلیرکھنے کا مطالبہ کیا۔
کل جمعہ کو وزارتصحت نے غزہ کی پٹی میں دیر البلح شہر میں پولیو وائرس کے پہلے انفیکشن کا اعلان کیا۔یہ انفیکشن 10 ماہ کے بچے میں پایا گیاہے۔
دریں اثنا اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے ’یونیسیف‘ نےغزہ کی پٹی میں سات دنوں کے لیے جنگ بندیکا مطالبہ کیا ہے تاکہ دس سال سے کم عمر کے 640000 سے زائد بچوں کو "پولیو”وائرس سے بچایا جا سکے، جو حال ہی میں پٹی کے گندے پانی میں دریافت ہوا ہے۔