پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظالم سے پاکستان کے جشن آزادی کی خوشیاں ماند پڑ گئیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں جو ظلم ڈھایا جا رہا ہے اس کی وجہ سے آزادی کی خوشیاں ماند پڑ گئی ہیں۔ دنیا فلسطینیوں کی نسل کشی کا تماشا دیکھ رہی ہے۔ دن رات فلسطینیوں پرآگ برس رہی ہے۔ عالمی برادری خاموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم اپنی فوج کے ساتھ مل کر ظلم کر رہا ہے، دہائیوں پہلے پاس کرائی گئی قراردادوں کی کوئی حیثیت نہیں، اسرائیلی جارحیت پرصرف لفاظی سےکام لیا جاتا ہے، لفاظی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہو رہا۔
وزیر اعظم نے مزید کا کہ ہمارے اقلیتی سپاہیوں نے بھی دفاع کیلئے عظیم قربانیاں دیں، ہمیں اقلیتوں کوگلے سے لگانا چاہیے۔