جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں قتل عام پر اسرائیل کے خلاف نفیر عام کی اپیل

ہفتہ 10-اگست-2024

غزہ کی پٹی میںاسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے خلاف تازہ قتل عام کے وحشیانہ جرائمپر پورے فلسطین میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

 

غزہ میں اسرائیلیفوج کے جنگی جرائم میں تازہ شہادتوں کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے طلبہونگ ’اسلامک بلاک‘ نے سنیچر کے روز غرب اردن میں نفیر عام کا اعلان کیا ہے۔ بلاک نے مغربیکنارے اور فلسطین بھرمیں صہیونی فوج کے جنگی جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہروں کیاپیل کی اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ صہیونی قابض فوج پر حملے کریں۔

 

خیال رہے کہ ہفتے کو اسرائیلی قابض فوج نےغزہ کی الدرج کالونی میں ایک  التابعین سکول پر بمباری کی جسکے نتیجے میں کم سے کم 100فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ شہداء اور زخمیوں میں بیشتر خواتین اور بچےشامل ہیں۔

 

ایک پریس بیان میںاسلامک بلاک نے طلبہ تحریک کے تمام اراکین اور آزاد فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا کہوہ غزہ میں اپنے بہن بھائیوں کے قتل عام کے بعد احتجاج کرتے ہوئے گھروں سے نکلآئیں، جلوس اور ریلیاں نکالیں اور قابض فوج اور آباد کاروں پر براہ راست حملےکریں۔

 

بلاک نے اپنے بیانمیں اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کے خلاف گھناؤنے جرائم پر دنیا خاموشتماشائی ہے اور وہ فلسطینیوں کے بہتے لہو پر بھی صہیونی دشمن کے ساتھ ہے۔ ایسے میںفلسطینی قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اٹھ  کھڑے ہوں اور صہیونی غاصب ریاست کے خلافبھرپور اور مسلح مزاحمت کریں۔

 

انہوں نے مزیدکہا: "ہمیں احساس ہے کہ ہمارے لوگوں کے عظیم انقلاب صرف ہمارے بہادر مزاحمت کاروں کے ہاتھوں ہی حاصلہوں گے”۔

مختصر لنک:

کاپی