القدس میں مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع نے بتایا کہ دسیوں یہودی آبادکاروں نے جتھوں کی شکل میں مسجد اقصیٰ پر ہلہ بولا۔ اس دوران انہوں نے مسجد کے کمپاؤنڈ میں اشتعال انگیز مارچ کیا اور تلمودی مذہب کے مطابق دینی شعائر ادا کئے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ پر اسرائیلی یہودی آباد کاروں کے تقریباً روزانہ کی بنیاد پر حملے معمول بن چکے ہیں۔ یہ تمام کارروائیاں انتہا پسند یہودی تنظمیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو مہندم کر کے اس کی جگہ ’تیسرے ہیکل‘ کی تعمیر کی زور پکڑتی مہم کے جلو میں دیکھی جا رہی ہیں۔
سات اکتوبر 2023 کے آغاز سے جاری اسرائیلی نسل کشی کی جنگ کے بعد ان اپیلوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ قابض اسرائیلی فوج اب تک 39500 فلسطینیوں کو شہید اور 91 ہزار دوسرے جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔