جمعه 15/نوامبر/2024

القدس میں متعدد فلسطینی زخمی، جنین اور رام اللہ میں اسرائیلی چھاپے

ہفتہ 27-جولائی-2024

مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اسرائیلی قابض فوج کے ساتھجھڑپوں میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوئے جب کہ مغربی کنارے کے شمالی  اور وسطی شہروں جنین اور رام اللہ میں بڑے پیمانےپراسرائیلی فوج نے چھاپے مارے اور گھر گھر تلاشی کے دوران لوٹ مار کی۔

مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبے العیساویہ میںہفتے کی صبح اسرائیلی قابض فوج نے ایک نوجوان کو گولی مار کر زخمی کردیا جس کے بعداسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوجیوں نے تیس سال کے ایکنوجوان کو قصبے میں گاڑی چلاتے ہوئے گولی مار کر شدید زخمی کرنے کے بعد گرفتار کیا۔

العیساویہ میں قابض فوج کی شدید زدوکوب کیے جانے کے نتیجے میںچھ شہری زخمی بھی ہوئے جن میں العیساویہ میں ایک 12 سالہ بچہ اور ایک 76 سالہ معمر خاتون شامل ہیں۔تمام زخمیوں کو القدس کے متعدد ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

القدس کے شمال میں واقع کیمپ پر قابض فوج کے حملے کے بعد شعفاط کیمپ میں جھڑپیں شروع ہوئیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض نے ربڑ کی کوٹیڈ دھاتی گولیاںاور زہریلے آنسو گیس کے کنستر فائر کیے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب قابض فوج نے جنین کے جنوب مغرب میں واقع قصبے یاآبادپر دھاوا بول دیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے قصبے پر دھاوا بول دیااور بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی تاہم کسی کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔

اس تناظر میں قابض فوج نے جنین کے جنوب میں زبدہ اور فحمہ دیہاتوںاور عرابہ اور کفر راعی کے قصبوں کے آس پاس فوجی نفری بڑھا دی اور جگہ ناکے لگا کرعارضی چوکیاں قائم کردیں۔

رام اللہ میں قابض فوج نے رام اللہ کے شمال میں واقع قصبےسنجیل سے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے نوجوان 19 سالہ مومن شبانہ کو اس کےگھر پرچھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا۔

مختصر لنک:

کاپی