جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کو برطانیہ چیلنج نہیں کرے گا

جمعہ 26-جولائی-2024

برطانیہ نے فیصلہ کیا ہے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے کو چیلنج کرنے سے دستبردار ہو جائے گا۔
نیتن یاہو کے خلاف فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان کے بقول جنگی جرائم کی وجہ سے  کافی شواہد موجود ہیں کہ ان کے وارنٹ جاری کر کے گرفتاری کا جواز موجود ہے۔
فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کی طرف سے اس اعلان کے بعد برطانیہ کی سابقہ حکومت نے فوجداری عدالت کو چیلنج کرنے کے لیے ایک درخواست جمع کرائی تھی۔ لیکن اب نئی حکومت نے اس درخواست کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ پہلے سے دی گئی درخواست کو لے کر نہیں چلیں گے۔
جمعہ کے روز برطانیہ کی طرف سے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں ایک نئی درخواست پیش کی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ پہلے والی درخواست کی پیروی نہیں کرے گا۔ نئی حکومت  نے اس کی باضابطہ تصدیق بھی کر دی ہے کہ پچھلی حکومت کے اس بارے میں موقف کو نہیں اختیار کیا جائے۔ 

مختصر لنک:

کاپی