غزہ کی پٹی میںسرکاری میڈیا کے دفتر نےبتایا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونسپر مسلسل 48 گھنٹوں سے اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ابتک 129 فلسطینی شہید اور 416 زخمی ہوچکے ہیں، جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ جو ابھیتک ہسپتال نہیں پہنچے۔
سرکاری پریسریلیز کی ایک نقل مرکزاطلاعات فلسطین کوموصول ہوئی ہے جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ قابض فوج خان یونس میں صلاحالدین اسٹریٹ پر آنے والی ہر چیز کو نشانہ بناتی ہے۔ زخمیوں اور شہداء تک پہنچنےکے لیے رابطہ کاری کی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ قابض فوج نقل مکانی اور انسانی جغرافیہ کی تشکیل نو کے حوالے سے انسانیت کےخلاف جرم کو اس طرح دہرا رہی ہے جس سے لاکھوں زخمیوں، بیماروں، حاملہ خواتین،بچوں، بوڑھوں اور لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔
بیان میں خان یونسگورنری کے مشرق میں شہریوں اور بے گھر ہونے والے لوگوں کے خلاف مسلسل ہولناک قتلعام کی مذمت کی گئی۔ بیان میں صہیونی فوج کو شہریوں کے خلاف قتل عام کے تسلسل اورسینکڑوں جانوں کے ضیاع کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے غزہ میں قتل عام کے تسلسل پرامریکہکو بھی برابر کا مجرم قرار دیا۔