اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدینالقسام بریگیڈز نے قابض اسرائیلی فوج کے خلاف جنین شہرمیں ٹرپل کمپانونڈ بوبی ٹریپ لگانے کے مناظر شائع کیےہیں جو اس نے گذشتہ منگل کو جنین کے قریب المطلہ گاؤں سے متصل نسلی دیوار کے ساتھلگائے گئے تھے۔ اس کارروائی میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔
القسام بریگیڈز نے وضاحت کی کہ گھات لگا کر کی گئی کارروائیمیں تین بارودی آلات کواستعمال کیا گیا۔ ایک میں دشمن فوج کو وہاں پرآنے کے لیےدھوکے سے ٹریپ کیا گیا۔ جب قابض فوجی جائے وقوعہ پر پہنچے تو انہیں دو دھماکں کاسامنا کرنا پڑا۔
آپریشن کے مقام کے قریب القسام مجاہدین کی طرف سے نصب کیمروںمیں آلات کو تیار کیا جا رہا ہے۔ دیوار کے گیٹ کے قریب لالچ دے کرانہیں وہاں لایاگیا اور بم پھٹنے سے قبل گھنٹوں اس کی نگرانی کی گئی۔
قابض فوجیوں کی ایک فورس جب جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے پہنچیتو وہاں دو بارودی آلات کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، جس سے ایک افسر اور دو فوجی زخمیہو گئے۔
القسام بریگیڈزکی طولکرم بٹالین نے اس سے قبل حالیہ دنوں میںقابض افواج اور آباد کاروں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے دوسرے مناظر شائع کیےتھے۔
القسام بریگیڈز نے بھی متعدد شوٹنگ آپریشنز کرنے اور جھڑپوںمیں دشمن کو نقصان پہنچانے کا اعلان کیا تھا۔ جن میں متعدد قابض فوجی اور آبادکارزخمی ہوگئے تھے۔