فلسطینی وزارت صحت نے اعلانکیا کہ اسرائیلی قابض دشمن نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 4 قتل عام کیے جن کےنتیجے میں 37 شہری شہید اور 54 زخمی ہوگئے۔ شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر بچے اورخواتین شامل ہیں۔
وزارت صحت نے ایک اخباریبیان میں بتایا ہے کہ گذشتہ سات اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت میں شہداءکی تعداد 38919 ہوگئی ہے جب کہ 89622 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہابھی بھی بہت سے متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاعکا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
خیال رہے کہ گذشتہ7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔