غزہ کی پٹی کے وسط میںواقع نصیرات کیمپ میں اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے کیے گئے ایک نئے قتل عام میں پیرکی شام 11 شہری شہید ہو گئے۔
ہمارے نامہ نگارنے اطلاعدی ہے کہ النصیرات کیمپ میں الزہور اسٹریٹ پر "حمد” خاندان کے ایک گھرکو قابض فوج نے بمباری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 11 فلسطینی شہیداور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو الاقصیٰ شہداء ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ ان میں سےبعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
قبل ازیں فلسطینی میڈیاآفس نے اعلان کیا کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں پہنچنےوالے شہداء اور زخمیوں کی تعداد 320 تک پہنچ گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نےکہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 296 شہداء اور زخمیوںکو منتقل کیا گیا۔