جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں اسرائیلی جنگ نے دو تہائی اسکول تباہ کردیے:اونروا چیف

جمعرات 11-جولائی-2024

فلسطینی پناہ گزینوں کےلیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر فیلیپلازارینی نے کہا ہے کہ ”اسرائیل نے غزہ پر 7 اکتوبر کو جنگ کے آغاز کے بعد سے ایجنسیکے دو تہائی اسکولوں پر بمباری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہچار دنوں کےدوران اسرائیلی قابض افواج نے اونروا کے زیرانتظام چار اسکولوں پربمباری کرکے انہیں تباہ کیا۔

لازارینی نے X پلیٹ فارم پر ایکپوسٹ میں کہا کہ "غزہ میں گذشتہ چار دنوں کے دوران 4 اسکولوں کو بمباری کانشانہ بنایا گیا”۔

انہوں نے مزید کہا کہ”جنگ کے آغاز کے بعد سے غزہ میں UNRWA کے دو تہائی اسکولوں پر بمباری کی گئی ہے، جن میں سے کچھ کو مکمل طورپر تباہ کر دیا گیا ہے، اور ان میں سے کئی کو شدید نقصان پہنچا ہے”۔

انہوں نے کہا کہ "9 ماہ کی جنگ کےدوران ہمارے سامنے قتل وغارت بلا روک ٹوک جاری ہے”۔

لازارینی نے اس بات پرزور دیا کہ "غزہ بچوں کے لیے محفوظ جگہ نہیں رہی۔ بین الاقوامی انسانی قانونکی صریح بے توقیری نیا معمول نہیں بن سکتا‘‘۔

لارازینی نے غزہ میں فوریطور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ ہم اپنی انسانیتکو کھو دیں جنگ روکی جائے۔

خیال رہے کہ گذشتہ7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجےمیں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔

مختصر لنک:

کاپی