آج سوموار کے روز غرباردن کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال مغرب میں بتیلو گاؤں میں، آباد کاروں نےفلسطینیوںشہریوں کی زمینوں کی چوری کے بعد اس پر خیمے لگادیے۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دیہے کہ درجنوں نوآبادکاروں جنہیں اسرائیلی قابض افواج نے مکمل سکیورٹی فراہم کی تھینے گاؤں میں کوہ مصطفیٰ الاعلی پر دھاوا بول دیا، خیمے لگائے اور وہاں پر صہیونیریاست کے جھنڈے گاڑ دیے۔ فلسطینی اراضی کے سرقے کی یہ کوشش وہاں پرایک نئی یہودیچوکی کے قیام کی کوشش ہے۔
آباد کاروں نے 7 اکتوبرسے اپنے دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ کیا ہے اور اس سال کے آغاز سے اب تک انہوں نےیروشلم سمیت مغربی کنارے میں 1334 حملے کیے ہیں، جن میں 7 شہریوں کی موت واقع ہوئیہے۔
2024 کے آغاز سے جون کے آخر تک قابض حکام نے یہودی بستیوں کوبڑھانے یا نئی بستیوں کے قیام کے 83 منصوبوں پر غور کیا جن میں مغربی کنارے کی بستیوںمیں 39 اور یروشلم میں 44 منصوبے شامل ہیں۔
اسی عرصے کے دوران آبادکاروں نے شہریوں کی زمینوں پر 17 چوکیاں قائم کیں، جن میں سے زیادہ تر چراگاہوں پرمشتمل تھیں۔