غزہ میں فلسطینی وزارتصحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے "غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلافدو قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 شہید اور 91 زخمیہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جب میں سے زیادہ تر خواتین اور بچےشامل ہیں۔
وزارت صحت کی طرف سےجاری ایک بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ "ابھی بھی متعدد زخمی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر موجود ہیں اور ایمبولینساور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا”۔
انہوں نے نشاندہی کی کہگذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اسرائیلی جارحیت میں اب تک 37900 فلسطینی شہید اور 87060زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت نے غزہ کے خلافجارحیت کے شہیدوں اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ وزارت کی ویبسائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کروا کر تمام ڈیٹا اپنے ریکارڈ کے ذریعے مکمل کریں۔