اسرائیلی قابض فوج نےہفتے کی شام اعلان کیا کہ اس کے دو فوجی شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران مارےگئے۔
فوج کے بیان کے مطابق رعناناسے تعلق رکھنے والے سارجنٹ یائر ایویتان 20 سال، جو 890 ویں پیراٹروپرز بریگیڈ کاسپاہی تھا۔ شمالی غزہ کی پٹی میں ایک لڑائی میں مارا گیا۔
21 سالہ ریزرو میجریاکر شموئیل تتلبام سال جو مالی ادومیم سے تھا، جوگولان سے تعلق رکھنے والی 77 ویںبٹالین ساعر ڈویژن کے ایک سپاہی بھی اسیجنگ میں مارا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیاہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں ہونے والی لڑائی میں گیواتی بریگیڈ کی "روٹیم”بٹالین کا ایک افسر اور گولانی بریگیڈ کی 13ویں بٹالین کا ایک سپاہی شدید زخمیہوا۔
قابض فوج کے اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر زمینی جنگ کے آغاز سے اب تک 313 فوجیاور افسران ہلاک ہو چکے ہیں۔ جب کہ مزاحمت کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ہلاکتوں کیتعداد اس سے کہیں زیادہ ہے لیکن قابض حکومت جان بوجھ کر اصل حقائق کو چھپا رہی ہے۔