اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا کہ القسام بریگیڈز کی قیادت میں مزاحمت نےصہیونی جنگی کونسل کو ختم کر دیا جو آٹھ ماہ قبل مزاحمت کو ختم کرنے کے لیے تشکیلدی گئی تھی۔
کل سوموار کو سکیورٹیاور سیاسی کابینہ کے وزراء کے اجلاس میں اسرائیلی قابض حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتنیاہو نے دو وزراء بینی گانٹز اور گیڈی آئزن کوٹ کے استعفیٰ کے بعد "جنگی کابینہ”کو تحلیل کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔
اسرائیلی براڈکاسٹنگکارپوریشن نے کہا کہ نیتن یاہو نے حکومتی وزراء کو جنگی کونسل کو منسوخ کرنے کےبارے میں آگاہ کیا جب ایتمار بن گویر نے اس میں شامل ہونے کی درخواست کی۔