اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی قوم پردہشت گرد صہیونی نازی ریاست کی طرف سے مسلط کیگئی نسل کشی اورقحط کی جنگ روکنے اور فلسطینیوں کو بھوکا پیاسا مارنے میں ملوثصہیونی مجرموں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
حماس کی طرف سے جاری ایکبیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست نے غزہ میں منظم نسل کشی کی مجرمانہجنگ مسلط کررکھی ہےشمالی غزہ کے بعد ابجنوبی اور وسطی غزہ میں بھی قحط کی منظم جنگ مسلط کی گئی ہے۔
منگل کو جاری بیان میںحماس نے کہا کہ صہیونی نازی قابض ریاست نہتے اور معصوم شہریوں کے خلاف اجتماعی سزاکی سب سے گھناؤنی شکلوں پر عمل پیرا ہے۔
حماس نے کہا کہ مزید کہاکہ صہیونی دشمن ریاست نے 20 لاکھ سے زیادہ افراد کو منظم انداز میں قحط کی جنگمسلط کررکھی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سفاکانہ جنگی مشین کے تحت منظم انداز میں نسلکشی جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ”اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری کو غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو راحت دینےکے لیے فوری فیصلے کرنے اور اس سفاک ریاست کا ظلم کا ہاتھ روکنا چاہیے‘‘۔
حماس نے فلسطینی عوام پرمسلطکی گئی فاقہ کشی اور نسل کشی کے جرم کو روکنے اور صہیونی انتہا پسند حکومت کے ذریعہاس فاشسٹ پالیسی کو توڑنے کے لئے عالمی سطح پر کام کرنے کا مطالبہ کیا۔