فلسطینی وزارت صحت نےاعلان کیا ہے کہ "اسرائیلی” قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کےخلاف 3 قتل عام کیے، جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 41 فلسطینی شہید اور102 زخمی ہوگئے۔
وزارت نے ایک بیان میںتصدیق کی ہے کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک جاری مسلسل اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 37337 شہید اور 85299 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد زخمی موجود ہیں اور ایمبولینس اور شہریدفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
خیال رہے کہ گذشتہ7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔
ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔