اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے زور دے کر کہا ہے کہ انکی جماعت کسی ایسے معاہدے پر اتفاق نہیں کرے گی جس سے فلسطینی عوام کے لیے امن اورتحفظ کی ضمانت نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہاگر دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ طاقت کے استعمال سے اپنے فیصلے مسلط کرائے گا تو یہاس کی بھول ہے۔
ہنیہ نے ہفتے کے روزایک بیان میں کہا کہ ہمارے عوام ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور مزاحمت اس مجرم دشمن کے مقابلےمیں ہمارے حقوق کا دفاع کرتی رہے گی۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ دشمن ہمارےعوام ، بچوں اور خواتین کے خلاف قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے جس کیتازہ کڑیاں نصیرات اور دیر البلاح میں دیکھی گئی ہیں جہاں بڑی تعداد میں شہرہیشہید ہوئے ہیں۔
انہوں نے زور دے کرکہا کہ دنیا نے قابض دشمن کو بچوں کے قاتل قرار دیا ہے لیکن وہ اس تباہی کی جنگ کوختم کرنے سے قاصر ہے جس کا نشانہ ہمارے لوگ ہیں۔
انہوں نے زور دے کرکہا کہ قابض اسرائیلی ریاست عسکری طور پر ناکام ہو چکی ہے، سیاسی طور پر زوال پذیرہے اور اخلاقی طور پر دیوالیہ ہوچکی ہے۔
انہوں نے مسلمامہ ، فلسطینی اور عرب اقوام اور دنیا کے آزادلوگوں پر زور دیا کہ وہ ان وحشیانہ قتل عام اور غزہ میں اسرائیلی ریاست کی جنگیمشین کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔