جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کی ٹارگٹ کلنگ کی پالیسی مزاحمت کو کمزور نہیں کرسکتی:حماس

منگل 4-جون-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘نے گذشتہ روز غرب اردن کے شہرنابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میںاسرائیلی دہشت گردی اور قاتلانہ کارروائی میں دومجاھدین آدم فراج اور معتز نابلسیکی شہادت کو اسرائیلی فوج کی کھلی دہشت گردی قرار دیا۔ حماس نے کہا کہ اسرائیلیدشمن کی طرف سے فلسطینی مجاھد قیادت کی ٹارگٹ کلنگ  سے غرب اردن میں قابض دشمن کے خلاف مزاحمت کمزورنہیں ہوگی۔

حماس کی طرف سےجاری ایک بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے۔ بیان میں کہا کہصہیونی قابض افواج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام مغربی کنارے میں مزاحمتکوکمزور نہیں کرسکتا۔

بیان میں مزیدکہا گیا کہ ہم مغربی کنارے کے قابل فخر عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے طوفان الاقصیٰمیں پوری قوت کے ساتھ حصہ لیا اور جنہوں نے ظلم و بربریت، جرائم اور جبر کے باوجودمزاحمت اور سرزمین اور عزت کے دفاع کی پکار پر لبیک کہا۔

حماس نے اپنے بیانکے اختتام پر کہا کہ ہمارے جدوجہد کرنے والے فلسطینی عوام اور ان کی بہادرانہمزاحمت، قابض دشمن کی تمام پالیسیوں اور منصوبوں کا مقابلہ کرے گی۔ فلسطینی مزاحمتکو کچلنا صہیونی دشمن کی بھول ہے۔

مختصر لنک:

کاپی