چهارشنبه 30/آوریل/2025

سلووینیا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا

جمعرات 30-مئی-2024

سلووینیا کے وزیراعظم رابرٹ گولوب نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ان کے ملک نے فلسطینی ریاست کو تسلیمکر لیا ہے۔ دو دن میں فلسطین کو تسلیم کرنےوالا یہ چوتھا ملک ہے۔

گولوب نے حکومتیاجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتیکونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطین کو 1967ء کی سرحدوں پر ایک آزاد، خودمختار ریاستکے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا۔

گولوب نے مزیدکہا کہ "اس فیصلے میں صرف ایک پیغام ہے، جو ہماری درخواست ہے کہ (غزہ میں) جنگبند کی جائے اور یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جائے”۔

انہوں نے مزیدکہا کہ "یہ فیصلہ اسرائیل یا کسی اور کے خلاف نہیں ہے۔ حکومت ارکان پارلیمنٹ سےحمایت کی درخواست کرتے ہوئے اس فیصلے کو پارلیمنٹ میں بھیجے گی۔

منگل کو اسپین،ناروے اور آئرلینڈ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعداقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسے تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 193 میں سے147 ہوگئی۔

مختصر لنک:

کاپی