جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عقوبت خانوں میں ہولناک تشدد سے دو فلسطینی قیدی شہید

جمعہ 19-اپریل-2024

اسرائیلی جنگیجرائم کا سلسلہ صہیونی عقوبت خانوں میں قیدیوں کے خلاف بھی جاری ہے۔ قابض صہیونیفوج کے وحشی جلادوں نے ہولناک تشدد کا ارتکاب کرتے ہوئے غزہ کی پٹی سے اغواء کیےگئے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

اسرائیلیبراڈکاسٹنگ کارپوریشن نے جمعرات کی شام کہا کہ غزہ کی پٹی سے حراست میں لیے گئے دوافراد کو اسرائیل کے اندر تفتیش کے لیے لایا گیا تھا جہاں ان پر تشدد کیا گیا اوراس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گئے۔

براڈکاسٹنگاتھارٹی نے فلسطینیوں کی شہادت کے حالات کے بارے میں دیگر تفصیلات کا تذکرہ نہیں کیالیکن گذشتہ مہینوں کے دوران گرفتار کیے گئے بعض فلسطینیوں کی رہائی کے بعد لامتناہیشواہد اور شہادتیں اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ انہیں قابض فوج کے ہاتھوں طرح طرحکے تشدد اور تذلیل کا نشانہ بنایا گیا۔

27 مارچ کو عبرانی اخبار "ہارٹز” کی تحقیقات میں غزہ کیپٹی سے 27 قیدیوں کی شہادت کا انکشاف ہوا۔ قابض افواج کی طرف سےان فلسطینیوں کوحراست میں لینے کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

عبرانی اخبار نےاپنی تحقیقات میں کہا ہے کہ اس نے اعداد و شمار حاصل کیے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہےکہ 27 زیر حراست افراد کو بیر سبع کے قریب”زدیہ یمن” کے اڈے اور یروشلم کے قریب "اناتوت” کیمپ میں قیدکے دوران شہید کیا گیا تھا۔

قابض فوج نےحراست میں لیے گئے افراد کی شہادت کے حالات کے بارے میں کوئی ڈیٹا فراہم کرنے سےانکار کیا، تاہم اس بات کا اشارہ دیا کہ ان میں سے کچھ لڑائی کے دوران زخمی ہوئےتھے، جب کہ دیگر گرفتاری سے قبل پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا تھے۔

مختصر لنک:

کاپی