جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت سے 24 گھنٹوں میں 8 قتل عام، 77 شہید

اتوار 31-مارچ-2024

غزہ میں وزارتصحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 8 قتلعام کیے، جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 شہید اور 108 زخمیوں کو ہسپتالوںمیں لایا گیا۔

وزارت نے اپنیروزانہ کی اپ ڈیٹس میں کہا ہے کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اسرائیلی جارحیت میں32782 شہید اور 75298 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے نشاندہیکی کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد متاثرین موجود ہیں اور ایمبولینساور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہکن جنگ مسلط کیئے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں اب تک سوالا لاکھ سے زیادہ شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہوئے ہیں، جن میں سے 72 فیصدبچے اور خواتین ہیں، اس کے علاوہ 20 لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی