فلسطینی سرکاری میڈیاآفس نے کہا ہے کہ "اسرائیلی” قابض فوج الشفاء میڈیکل کمپلیکس اور اس کےاندر اور اس کے آس پاس موجود لوگوں کے خلاف اپنا جرم جاری رکھے ہوئے ہے۔ قابض فوجیوںکے بارے میں اطلاعات ہیں کہ کمپلیکس کے اندر سے انہوں نے 200 سے زائد بے گھر شہریوںکو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جب کہ ایک ہزار افرادکو جبری طورپر اغواء کرکےنامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔
سرکاری میڈیا آفسکی سربراہ سلامہ معروف نے ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ کمپلیکس کی عمارتوں کےاندر موجود طبی عملے اور بے گھر افراد کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ ان کے سروں کےاوپر موجود عمارتوں کو بمباری سے تباہ کر دیا جائے گا۔ وہ تفتیش کے لیے باہر جائیںگے تو انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا اور انہیں شہید کردیا جائے گا۔
انہوں نے وضاحت کیکہ الشفا میڈیکل کمپلیکس اور اس کے اطراف سے کچھ زندہ بچ جانے والوں کی شہادتوں کےمطابق قابض ٹینکوں نے کمپلیکس کی کئی عمارتوں پر بمباری کی اور اس کے بڑے حصوں کوآگ لگا دی، جب کہ وہ بمباری کرتے رہے اور گھروں اور شہریوں کو نشانہ بناتے رہے۔ارد گرد کے علاقوں میں گھروں کو بشمول ان کے رہائشیوں کے سروں پر بمباری کی گئی۔
انہوں نے مزیدکہا کہ عینی شاہدین نے عندیہ دیا کہ قابض فورسز نے کچھ رہائشی عمارتوں کو سختی سےبند کر دیا جن میں رہائشی موجود تھے اور ان عمارتوں کو شیلنگ اور سنائپرز سے نشانہبنایا جس سے ابتدائی طبی امداد نہ ملنے سے متعدد شہری شہید اور زخمی ہو گئے۔