قابض اسرائیلیفوج نے نسل کشی کے آغاز کے بعد سے مسلسل 166ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں شہریوں کےقتل عام کا سلسلہ جاری رکھا جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارتصحت نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 خاندانوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں سینکڑوںافراد جاں بحق اور زخمی ہوئے جن میں سے 104 شہید اور 162 زخمیوں کو ہسپتالوں میںمنتقل کیا گیا۔
وزارت صحت نے مزیدکہا کہ متعدد شہداء اور زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینساور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
اس طرح گذشتہ 7اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 31923 شہید اور 74096 زخمی ہوئے ہیں۔