جنوبی افریقہ نےکہا ہے کہ اسرائیلی غاصب غزہ میں نسل کشی کے مقدمے کے تناظر میں عالمی عدالت انصافکی طرف سے جاری کیے گئے احتیاطی اقدامات کے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کرتا۔
جنوبی افریقہ کےصدر سیرل رامافوسا نے کہا کہ اسرائیل عدالت کے جاری کردہ فیصلوں پر عمل درآمد نہیںکرتا۔
رامافوسا نے پریسبیانات میں کہا کہ "اسرائیل نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے جاری کردہ حکم کیتعمیل نہیں کی ہے اور اس لیے ہم نے مناسب سمجھا کہ عدالت میں رفح کے علاقے کےمسائل کے حل کے لیے فوری درخواست جمع کرائی جائے جہاں اسرائیلی حملے میں 100 سےزائد عام شہری شہید ہوئے تھے۔”
انہوں نے عندیہ دیاکہ وہ چاہتے ہیں کہ عالمی عدالت انصاف ایک اور فیصلہ کرے کہ اس مسئلے سے کیسے نمٹاجائے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ "ایک اور تشویشناک مسئلہ یہ ہے کہ غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اورعالمی تنظیمیں بار بار خبردار کر رہی ہیں۔ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ منظم نسلکشی ہے”۔
اس تناظر میںاسرائیل کی انسانی حقوق کی 12 تنظیموں نے کہا کہ تل ابیب نے غزہ کی پٹی میں امدادکے داخلے میں سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی تعمیلنہیں کی۔
تنظیموں نے وضاحتکی کہ عدالتی حکم کے بعد اسرائیل کی غزہ میںانسانی تباہی روکنے کے لیے ایک قانونی ذمہ داری ہے اور اس پر عمل درآمد ہونا چاہیے”۔