جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی حراست میں فلسطینیوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

جمعہ 8-مارچ-2024

 

اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] نے غزہ کی پٹی سے گرفتار کیے گئے فلسطینیوں کو عقوبت خانوں میں شہید کیےجانے کے مجرمانہ اسرائیلی طرز عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 27 فلسطینیوں کیماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس کی طرف سےجمعرات کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی فوج نے غزہ سے جبریطور پر اغواء کئے 27فلسطینیوں کو دوران حراست ماورائے عدالت تشدد کرکے شہید کردیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ ان فلسطینیوں کی شہادتیں قابض صہیونی فوج کی طرف سے جاری جنگ، قیدیوں سےناروا سلوک اور ان کے خلاف جنگی جرائم کا ثبوت ہے۔

 

حماس نےفلسطینیوں کو حراستی مراکز میں تشدد کرکے شہید کرنے کے مجرمانہ صہیونی طرز عمل کیشدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

 

حماس نے ہیومنرائٹس واچ، ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی اور دیگرعالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنےقانونی اور انسانی ہمدردی کے کردار کو ادا کرے اورحراست میں رکھے گئے فلسطینیوں کےحقوق اور ان کے ساتھ ہونے والے مجرمانہ برتاؤ کی تحقیقات کی جائیں۔

 

خیال رہے کہاسرائیل کے عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ سے گرفتار کیے گئے 27 فلسطینی حراستیمراکز میں انتقال کرگئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی