جمعه 15/نوامبر/2024

کانگریس کے25 ارکان کا غزہ میں صحافیوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ

جمعرات 29-فروری-2024

 

اخبار "دیہل” نے کہا ہے کہ 25 امریکی ڈیموکریٹک ارکان کانگریس نے امریکی سکریٹری خارجہانٹونی بلنکن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے دوران صحافیوں کیہلاکتوں کو روکنے کے لیے اقدامات کریں اور غزہ میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینیبنائیں۔

 

قابل ذکر بات یہہے کہ غزہ میں گورنمنٹ میڈیا آفس نے بتایا ہے اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے غزہمیں اب تک شہید صحافیوں کی تعداد 132 ہوگئی ہے۔

 

منگل کے روز دُنیاکے مختلف دارالحکومتوں کے صحافیوں نے فلسطینی صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کے بینالاقوامی دن کے موقع پر غزہ میں صحافیوں کی مدد کے لیے بین الاقوامی فیڈریشن آفصحافیوں کی مہم میں شمولیت اختیار کی۔

 

فلسطینی جرنلسٹ سنڈیکیٹنے غزہ کی پٹی میں صحافیوں کو نشانہ بنائے جانے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرے کااہتمام کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو مارنا بند کیا جائےاور  جنگ کے دوران صحافتی آزادی کو یقینی بنایاجائے۔

 

قابض اسرائیلیفوج کی غزہ کی پٹی پر مسلسل 146 ویں دن جنگ جاری ہے جس میں اب تک 29،954 فلسطینیشہید اور70 ہزار 325 زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی