جمعه 15/نوامبر/2024

خون خوار صہیونی فوج کے ہاتھوں قتل عام، مزید 100 فلسطین شہید

اتوار 18-فروری-2024

 

غزہ میں فلسطینیوزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل 134 ویں روز جاری جنگمیں صیہونی غاصب فوج کی بمباری کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک سوفلسطینی شہید اور بیسیوں زخمی ہوئے ہیں۔

 

وزارت صحت نےہفتے کے روز ایک بیان میں مزید کہا کہ قابض فوج نے فلسطینی خاندانوں کے خلاف 9 قتلعام کر کے درجنوں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا۔

 

متعدد زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں۔ اور قابضفوج ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روک رہی ہے۔

 

اس طرح اسرائیلی جارحیت میں 7 اکتوبر سے اب تک 28858شہید اور 68677 زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی