جمعرات کو یمنیمسلح افواج کی بحری فورس نے ایک فوجی آپریشن کیا جس میں ایک برطانوی بحری جہاز”LYCAVITOS” کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ خلیج عدن میں بحری سفر کررہا تھا۔
یمنی افواج کےترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا کہ ہدف بنانے کی کارروائی مناسب بحری میزائلوںسے کی گئی جو براہ راست اسے نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
انہوں نے اس باتپر زور دیا کہ یمنی مسلح افواج خداتعالیٰ کی مدد سے بحیرہ احمر میں مقبوضہ فلسطینکی بندرگاہوں کی طرف جانے والے اسرائیلی بحری جہازوں یا نیوی گیشن کو اس وقت تکروکتی رہیں گی جب تک غزہ کی پٹی پر اسرائیلی دشمن کی جارحیت بند نہیں ہو جاتی اورغزہ میں فلسطینی عوام پر محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ یمنی مسلح افواج وطن عزیز کے جائز دفاع کے حق میں امریکی اور برطانوی جارحیتکے جواب میں اور فلسطینی عوام کی حمایت میں عملی موقف پرقائم ہے اور مزید اقداماتکرنے کی تیاری میں ہیں۔
انہوں نے عرب اور مسلمان اقوام کے آزاد اور غیرت مند بیٹوںسے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اپنے بھائیوں کی حمایت اور امریکہ اور برطانیہکے حمایت یافتہ صہیونی جرائم کو مسترد کرنے کے لیے سنجیدہ عملی موقف اختیار کریں۔