ترکیہ کے صدر رجبطیب ایردوآن نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ترکیہ نے فلسطینی شہریوں کے خلاف نسل کشیکے ارتکاب کے الزام میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کےخلاف جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر مقدمے کےلیے دستاویزات جمع کرائی ہیں۔
انہوں نے کہا ہےکہ ترکیہ کی طرف سے عالمی عدالت انصاف میں جمع کرائے گئے ثبوتوں میں اسرائیلیریاست کے فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی اور جنگی جرائم کے ٹھوسو شواہد ہیں اور یہثبوت صہیونی ریاست کو مجرم ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔
استنبول میں صحافیوںسے بات کرتے ہوئے ایردوآن نے کہا کہ ترکیہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بارے میںدستاویزات زیادہ تر تصاویر فراہم کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ”مجھےیقین ہے کہ وہاں اسرائیل کو سزا سنائی جائے گی۔ ہم بین الاقوامی عدالت انصاف کےانصاف پر یقین رکھتے ہیں”۔
جمعہ کے روزاسرائیل نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے ججوں سے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کی طرف سےاس کے خلاف لائے گئے نسل کشی کے مقدمے کو ختم کر دیں۔ دوسری طرف جنوبی افریقا نےاقوام متحدہ کی عدالت سے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی مہم کو فوریطور پر روکنے کا حکم جاری کرے۔
جمعرات کو عدالتکے سامنے جنوبی افریقہ کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں اسرائیل نے کہا تھاکہ غزہ میں حماس کے خلاف اس کے حملے کو روکنے کے مطالبات کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیںہے۔