جمعه 15/نوامبر/2024

العاروری بیروت میں سپرد خاک، جنازے میں عوام کا جم غفیرامڈ آیا

جمعہ 5-جنوری-2024

 

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ صالح العاروری کی بیروت میں نمازہجنازہ کے موقع پر ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔

 

اس موقعے پر رقتآمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور شرکاء حماس اور فلسطین زندہ باد کے نعروں کے ساتھاسرائیل کےخلاف مردہ باد کے نعرے لگائے۔ شرکاء شدید مشتعل تھے اور انہوں نے صالحالعاروری اوران کے ساتھیوں کی شہادت کابدلہ لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

 

حماس پولٹ بیوروکے نائب سربراہ صالح العاروری کو اسرائیلی ڈرون حملے میں منگل کی رات چھ ساتھیوںسمیت شہید کردیا گیا تھا۔

 

اسرائیل نے براہراست اس ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہےالبتہ اس حملے کی سارے شواہد کاکھرا اسرائیل ہی کی طرف جاتا دکھائی دیتا ہے۔

 

ڈرون حملے کے فوریبعد حماس اور اس کے اتحادی لبنانی حزب اللہ نے اس ڈرون حملے کا ذمہ دار اسرائیل کوٹھہرایا ہے۔

 

حماس کے اہمرہنما کی منگل کے روز بیروت میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں قتل ہوئے تھے۔ اسواقعے کو اسرائیل کے لیے پچھلے تین ماہ کی پھیلی جنگ میں ایک بڑی کامیابی کے طورپر دیکھا جا رہا ہے۔

 

تاہم اسرائیل نے اس ڈرون حملے کی ذمہ داری نہیںلی جیسا کہ اسرائیل عموما اپنے ہاتھوں کی گئی ہلاکتوں کی ذمہ داری کم ہی قبول کرتاہے۔

 

واضح رہے کہ صالحالعاروری کی ہلاکت سے ایک ہفتہ قبل پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر سید رضی موسویکو دمشق میں اسرائیل نے ڈرون حملے کے نتیجے میں قتل کردیا گیا تھا۔

 

صالح العاروری کےجنازے کے جلوس سے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے خطاب کیا۔ انہوںنے شہید رہ نما کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حماس صالح العاروری کےعظیم مشن کو آگےبڑھانے کی کوششیں جاری رکھی گی۔

 

صالح العاروریشہید اوران کے دو دیگر ساتھی شہداء کی نماز جناز مسجد امام علی کے گراؤنڈ میں اداکی گئی جہاں لاکھوں افراد جمع تھے۔

 

مختصر لنک:

کاپی