جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی صحافی نے ویڈیو جاری کر دی

بدھ 27-دسمبر-2023

اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے غزہ کے نوجوان اور بزرگ سمیت بچوں کے ساتھ تضحیک آمیز رویے کی ایک اور فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔

یہ ویڈیو مبینہ طور پر اسرائیلی فوٹو جرنلسٹ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غزہ کے ایک اسٹیڈیم میں درجنوں فلسطینیوں کو برہنہ کرکے اسرائیلی فوجی انہیں قطار میں کھڑا کرنے کی ہدایات دے رہے ہیں۔

درجنوں فلسطینیوں میں نوجوان اور بزرگ سمیت بچے بھی شامل ہیں جن کے ہاتھ کمر کے پیچھے باندھ دیے گئے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے کھلے میدان میں جانے سے قبل فلسطینی نوجوان، بزرگ اور بچوں کو مبینہ طور پر بدسلوکی کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی اپنی بندوقیں حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں، جنہیں مخصوص علاقوں میں بیٹھنے سے پہلے اپنے ہاتھ ہوا میں بلند کیے میدان میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/i/status/1739727133595840544

رپورٹ کے مطابق یورو میڈ ہیومن رائٹس مانیٹر نے 20 دسمبر کو کہا تھا کہ اسرائیلی فوج عام شہریوں کے گھر چھاپے ماررہی ہے جس کے بعد انہیں حراست میں لے کر ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کی گئی ہیں جس میں انہیں غزہ کے خالی میدانوں میں کھیلتے، گنگناتے اور رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی