جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں 4 دن میں 48 صہیونی فوجی جھنم واصل، 35 فوجی گاڑیاں تباہ

پیر 25-دسمبر-2023

 

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اتوار کیشام ایک فوجی بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ القسام مجاہدین گذشتہ چار دنوں کےدوران 48 صہیونی فوجیوں کو ہلاک کرنے اور 35 فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پرتباہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

 

ابوعبیدہ نے کہاکہ ہمارے مجاہدین حملہ آور افواج کو میزائلوں اور بنکرشکن اوراینٹی پرسنل آلات سےنشانہ بنانے میں کامیاب رہے اوردشمن کےخلاف زیرو رینج سے حملے کیے۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ دشمن کے فوجیوں کو نشانہ بنانے والی چھ سنائپر کارروائیوں کے علاوہ "یاحلوم”یونٹ میں دو سرنگیں اور قابض فوج کی گاڑیوںاور فوجیوں میں ایک بارودی سرنگیں پھنسایا گیا۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ ’’ہمارے مجاہدین نے مرکز میں واقع شہر تل ابیب پر راکٹوں کی بارش کی۔‘‘

 

انہوں نے انکشافکیا کہ بریگیڈز نے ہیڈ کوارٹر، کمانڈ سینٹرز اور دیگر اسرائیلی فوجی مراکز کو دیسیساختہ ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

 

القسام بریگیڈزنے شمالی غزہ کی پٹی کے علاقوں میں القسام مجاہدین کی دشمن کے فوجیوں کے ساتھ جھڑپکے مناظر نشر کیے ہیں۔

 

یہ مناظر قابضفوجیوں کو نشانہ بنانے اور قتل کرنے میں مزاحمتی کارکنوں کی بہادری اور حوصلے کوظاہر کرتے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی