شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ میں تین روز میں 19 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 41 گاڑیاں تباہ کیں

جمعہ 22-دسمبر-2023

 

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹیمیں لڑائی میں 19 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔

 

بریگیڈز نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے ایک گھر پرحملہ کیا جس میں متعدد اسرائیلی فوجی چھپے ہوئے تھے۔ ان میں سے 6 ہلاک اور دیگر کئیزخمی ہوئے۔

 

انھوں نے غزہ شہر کے شمال میں التوأم کے علاقے میںاسرائیلی سپیشل فورس کو سٹروب چارجز کے ساتھ نشانہ بنایا۔ گیارہ فوجیوں کو ہلاککردیا گیا، اسرائیلی سپورٹ فورس میں ایک اینٹی پرسنل ڈیوائس کو دھماکے سے اڑا دیا۔اس گروپ میں 8 فوجی شامل تھے۔ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ غزہ شہر میں دواسرائیلی فوجیوں کو سنائپرز نے بھی ہلاک کر دیا ہے۔

 

ٹیلیگرام کے توسطسے القسام کے ایک بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اس کے جنگجوؤں نے مختلف جنگی محاذوںپر 7 اسرائیلی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ یاد رہے حماس نے اپنی صفوں میں ہلاکتوں کیتعداد کا ذکر نہیں کیا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے حماس کے کم از کم سات ہزارکارکنوں کو مار دیا ہے۔ حماس نے اس تعداد کو مسترد کردیا ہے۔

 

متوازی طور پراسرائیلی فوج نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس کے 40 فوجی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانغزہ کی لڑائیوں میں زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

 

اخبار ہارٹز کیرپورٹ کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیل کے 1929 فوجی زخمی ہوچکے ہیں۔ غزہ میںزمینی آپریشن کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی کل اعلان کردہتعداد 137 ہو گئی ہے۔

 

غزہ کی وزارت صحتنے تصدیق کی ہے کہ سات اکتوبر سے شروع جنگ میں تقریباً 20000 فلسطینی شہید ہوچکےہیں اور ممکنہ طور پر ہزاروں لاشیں ملبے کے نیچے بھی دبی ہوئی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی