جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

جمعرات 30-نومبر-2023

 

امریکی سینیٹ کیانٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ غزہمیں جنگ بندی جاری رہے اور اسرائیل فلسطینیوں کے فنڈز جاری کرے۔

 

وارنر نے MSNBC کے ساتھ ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ اسرائیل دنیا بھر کے لوگوں کیہمدردی کھو چکا ہے اور اسے فلسطینی ٹیکس محصولات جاری کرکے نیک نیتی کا مظاہرہکرنا چاہیے۔

 

وارنر نے امیدظاہر کی کہ اسرائیل اور اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے درمیان موجودہ جنگ بندی زیادہسے زیادہ ممکنہ قیدیوں کی رہائی کے لیے زیادہ سے زیادہ عرصے تک جاری رہے گی۔

 

امریکی سینیٹر نےگذشتہ 7 اکتوبر کے بعد فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے مغربی کنارے میں اپنی سکیورٹی کیذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کے امکان پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا، جس کی وجہسے غیر معمولی سطح پر افراتفری پھیل جاتی اور اسرائیل کے خلاف دوسرا جنگی محاذ کھولدیا جاتا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔

 

گذشتہ جمعے کو ایکعارضی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی میں داخل ہونے سے قبل اسرائیلی قابض فوجنے غزہ کی پٹی پر گذشتہ سات اکتوبر سے تباہ کن جنگ شروع کی تھی جس میں 10 ہزار سےزائد بچوں اور خواتین سمیت 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جب کہ 7 ہزارکے قریب لوگ اب بھی قید ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی