اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] نےکہا ہے کہ مصر اور قطر کی ثالثی کے تحت آئندہ دو دن کے لیے جنگبندی کے معاہدے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
دوسری طرف قطر کیوزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں مزید دو دن کیتوسیع کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔
اس بات کا اعلانسوشل میڈیا پر قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد محمد الانصاری نے اپنے ایک بیانمیں کیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہثالثی کے ایک حصے کے طور پر، غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کو مزیددو دن تک بڑھانے کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کاعارضی کے بجائے مکمل انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر زور
اقوام متحدہ کے سیکریٹریجنرل انتونیو گوتیریش نے پیر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کےبجائے مکمل انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر زور دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ’غزہ میں صورت حال دن بہ دن بدتر ہوتی جا رہی ہے۔‘
مصری، قطری اورامریکی مذاکرات کاروں نے غزہ میں چار روزہ جنگ بندی کی توسیع پر اتفاق کیا جو پیرکو ختم ہو رہی ہے۔
خبر رساں ادارےروئٹرز کے مطابق انتونیو گوتیریش کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا ہےکہ ’معاہدے کی وجہ بننے والی بات چیت کو جاری رہنا چاہیے، جس کے نتیجے میں غزہ،اسرائیل اور وسیع خطے کے لوگوں کے فائدے کے لیے ایک مکمل انسانی بنیادوں پر جنگبندی ہو۔‘
انہوں نے کہا کہاقوام متحدہ ان کوششوں کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔
دوجارک نے کہا کہاقوام متحدہ نے جنگ بندی کے دوران گذشتہ چار دنوں کے دوران غزہ میں انسانی امداد کیترسیل میں اضافہ کیا ہے اور ساحلی علاقوں کے کچھ شمالی علاقوں میں امداد بھیجی ہےجو ہفتوں سے بڑے پیمانے پر منقطع تھے۔