شنبه 16/نوامبر/2024

قابض دشمن کے لیے فلسطین میں کوئی جگہ نہیں، مزاحمت جاری رہے گی: ھنیہ

ہفتہ 4-نومبر-2023

 

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اپنی انسانی، اخلاقی اور سیاسی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے قابض دشمن کے ذریعےکیے جانے والے جنگی جرائم کو ختم کرنے، اس پر سیاسی، قانونی اوراخلاقی کارروائیکرے۔ ذرائع ابلاغ غزہ جنگ اور نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے حوالے سے اپنی ذمہداریاں پوری کرے۔

 

ھنیہ نے جمعے کیشام ایک بیان میں کہا کہ قابض دشمن کی طرف سے کیے جانے والے قتل عام اس صورتحال کااظہار ہیں کہ قابض ریاست اور اس کی زمینی افواج کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے اورصہیونی ریاست فلسطینی مزاحمت کی وجہ سے مشکل میں ہے۔

 

انہوں نے ہسپتالوںکو منظم نشانہ بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تازہ ترین جارحیت میں کل الشفاءہسپتال کے گیٹ پر بمباری ہےجس میں زخمیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھالقدس ہسپتال اور انڈونیشی ہسپتال کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ یہسفاکیت جو کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے نئے دورے کے موقع پر ہوئی امریکاکی اسرائیل کو فلسطینیوں پر کلین چٹ دینے کے مترادف ہے۔

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ مزاحمت قوم کا پوری طاقت کے ساتھ دفاع کرتی رہے گی اور پوری شدت کے ساتھدشمن کے حملوں کو روکے گی۔ ہماری زمین پر قابض دشمن کے لیے کوئی جگہ نہیں ملے گی۔

 

زخمیوں اورہسپتالوں میں قتل عام کے پیش نظر ہنیہ نے مصر کے بھائیوں پر زور دیا کہ وہ رفحکراسنگ کو مکمل طور پر کھول دیں اور اس میں رکاوٹ ڈالنے والی تمام وجوہات دورکریں۔

 

انہوں نے عرب اوراسلامی عوام اور دنیا کے آزاد لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونیوں اور ان کے اتحادیوںکے سامنے اس خونی جارحیت پر غصے کا اظہار کرتے رہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی