فلسطین میں اسرائیلیجارحیت کو روکنے میں ناکامی پر اقواممتحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کے نیویارک آفس کے سربراہ کریگ موخیبر مستعفی ہوگئے۔
خبر رساں اداروںکے مطابق کریگ موخیبر اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیاںروکنے میں ناکامی پر بطور احتجاج مستعفی ہوئے ہیں۔
کریگ موخیبر نےجنیوا میں ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے نام خط بھی لکھا ہے جس میں ان کا کہناہے کہ غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ ہر لحاظ سے نسل کشی ہے۔
اسرائیل حماستنازع میں اضافہ سخت تشویشناک ہے، اقوام متحدہ
کریگ موخیبر نےاپنے خط کے متن میں کہا کہ فلسطین میں یورپی نسل پرستی کا آبادکاری منصوبہ اپنےآخری مرحلے میں داخل ہو گیا، منصوبہ یہ ہے کہ فلسطینی علاقوں میں آبائی فلسطینیوںکی باقیات کو جلد از جلد ختم کیا جائے۔
کریگ موخیبر نےمزید لکھا کہ حد یہ ہے امریکا، برطانیہ اور بیشتر یورپی ممالک اِس خوفناک حملے میںبرابر کے شریک ہیں، یہ حکومتیں جنیوا کنونشن کا احترام کرنے کی اپنی ذمہ داریاںنبھانے سے انکار کر رہی ہیں۔
خط کے متن کےمطابق یہ حکومتیں اسرائیلی جارحیت کو مسلح کرنے میں فعال ہیں جبکہ اسرائیل کو معاشیاور انٹیلی جنس سپورٹ بھی فرام کی جارہی ہے۔
کریگ موخیبر نےمزید لکھا کہ یہ حکومتیں فلسطینی نسل کشی کا سیاسی و سفارتی جواز فراہم کرنے میںبھی فعال ہیں۔