اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری نے دنیا کےممالک سے صیہونی جارحیت کو روکنے، غاصبا دشمن کے جرائم کو ختم کرنے اور انسانیامداد کے قافلوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے لیے کام کرنے کی اپیل کیہے۔
العاروری نےلبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ملاقات کے دوران کہا کہ فلسطینی مزاحمت اببھی جنگ کے راستے پر قائم اور ثابت قدم ہے اور اس جنگ میں اپنے مقاصد کے حصول سے پیچھےنہیں ہٹے گی۔
انہوں نے زور دےکر کہا کہ طوان الاقصیٰ نے ناقابل تسخیر فوج کے افسانے کو توڑ دیا۔ غاصب صہیونی دہشتگرد غزہ میں شہریوں کے خلاف اپنے جرائم اور قتل عام کے ذریعے اپنی تاریخی شکست کوچھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔