غزہ میں وزارتصحت نے بتایا ہے کہ سات اکتوبر کے بعد اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونےوالوں کی تعداد 7703 ہوگئی ہے، جن میں 3595 بچے اور 1863 خواتین شامل ہیں اور19000 سے زائد زخمی ہیں۔
وزارت صحت کےترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ قابض فوج نےغزہ کی پٹی کو آگ کے شعلوں میں تبدیل کر دیا اور گذشتہ گھنٹوں کے دوران درجنوں قتلعام کیے، جس میں 377 معصوم شہری جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں شہید ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہقابض نے کل پرتشدد بمباری میں 53 قتل عام کیے، جب کہ جارحیت کے آغاز سے لے کر ابتک غزہ میں خاندانوں کے خلاف قتل عام کی تعداد بڑھ کر 825 ہوگئی ہے۔