جمعه 15/نوامبر/2024

چین کا غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت فوری بند کرانے کا مطالبہ

جمعرات 19-اکتوبر-2023

 

چین کے سرکاری میڈیانے جمعرات کو صدر شی جن پنگ کے حوالے سے کہا کہ بیجنگ اسرائیل اور حماس کے درمیانجنگ کو جلد از جلد روکنا چاہتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک تنازع کے دیرپاحل تک پہنچنے کے لیے عرب حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

 

میڈیا کا کہنا ہےکہ چینی صدر نے مطالبہ کیا کہ دونوں فریق فوری طورپر جنگ بندی کا اعلان کریں تاکہتنازع کو پھیلنے یا قابو سے باہر ہونے سے روکا جا سکے۔

 

صدر شی نے یہ ریمارکسمصری وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی سے ملاقات کے بعد کہے جنہوں نے اس ہفتے چین میں ہونےوالے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لیے بیجنگ کا دورہ کیا۔

 

میڈیا کے مطابق شینے مدبولی کو بتایا کہ چین غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دینے کے لیے مصر کیکوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ یہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے حوالے سے چینی صدرکے پہلے بیانات میں سے ہیں۔

 

مصر اور امریکانے کل بدھ کو جزیرہ نما سینا کے ذریعے پائیدار طریقے سے غزہ کی پٹی میں انسانیامداد پہنچانے پر اتفاق کیا۔

 

غزہ پر اسرائیلیبمباری جاری ہے، جس میں اب تک تقریباً 3500 شہید اور 12000 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں،اس کے علاوہ پانی، خوراک اور ادویات کی کمی کی وجہ سے ایک انسانی تباہی بھی سامنےآئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی