اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹریجنرل، مسٹر انتونیو گوتریس کو ایک فوری پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے ان سے کہا کہ وہ قابض دشمن کی فلسطینیوں کے خلاف جاری خونیاور وحشیانہ فوجی کارروائی روکے۔
ھنیہ نے اپنے پیغاممیں اس وحشیانہ جارحیت اور ہولناک خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہکی پٹی میں ہمارے فلسطینی عوام کو قابض فوج کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ سب چوتھےجنیوا کنونشن کے مطابق جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔
انہوں نے قابض ریاستکے وزیر دفاع کے بیانات کا بھی حوالہ دیا جس میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انکی فوج طبی سامان، خوراک اور ایندھن سمیت شہری آبادی کی بنیادی ضروریات کے داخلے کو روککر غزہ میں نہتے شہریوں کا محاصرہ کررہی ہے۔
مکتوب میں سیکرٹریجنرل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ موجودہ قابض فوجی قوت سمیت قابض حکام پر زور دیںتاکہ غزہ کی پٹی میں نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام روکا جا سکے۔
خیال رہے کہ قابضصہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جارحیت جاری رکھے آج آٹھ دن ہوگئےہیں۔ اب تک اسرائیلی دہشت گردی اور وحشیانہ کارروائیوں میں دو ہزار فلسطینی شہیداور آٹھ ہزار کے قریب زخمی ہوچکےہیں۔