ایک ویڈیو کلپ میںصیہونی قابض افواج کے اس جھوٹے دعوے کی ویڈیو بنا کر اپنے جرم پر یہ کہہ کر پردہڈالنے کی مذموم کوشش کی ہے کہ مرنے والے مسلح فلسطینی تھے جب کہ مارے جانے والےچاروں فلسطینی نہتے اور بے گناہ کسان تھے جنہیں قابض فوج نے گولیوں سے بھون ڈالاتھا۔
سوشل میڈیا پروائرل ایک ویڈیو کلب میں 4 فلسطینی مزدوروں کو دکھایا گیا ہے جو غزہ کی پٹی پرقابض فوج کی طرف سے چھیڑی جانے والی جنگ کے آغاز میں غزہ کی پٹی کی طرف واپسی کے لیےجا رہے تھے۔
بعد ازاں قابض نےیہ دعویٰ کرنے کی کوشش کی کہ وہ مزاحمتی جنگجو تھے۔ ایک شہید کے پاس ہتھیار رکھ دیااور دعویٰ کہا کہ یہ مزاحمت کار تھے۔
گذشتہ ہفتے کےروز جارحیت کے آغاز کے بعد سے قابض افواج نے فلسطینی شہریوں کے خلاف بھیانک جرائمکا ارتکاب کیا ہے۔ان میں انتقامی کارروائیوں کے تحت ان کے رہائشیوں کے سروں پررہائشی محلوں کو تباہ کرنا بھی شامل ہے۔
غزہ کی پٹی پرقابض فوج کی جارحیت میں 1200 فلسطینی شہید اور 5000 سے زائد زخمی ہوئے جن میں اکثریتخواتین اور بچوں کی تھی۔