اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسامبریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ وہ بغیر کسی وارننگ کے شہریوں کے گھروں پر اسرائیلیبمباری کے بدلے میں ایک اسرائیلی شہری قیدی کو قتل کرنا شروع کر دیں گے۔
شہید عزالدینالقسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے انلوگوں کو نشانہ بنایا جائے گا جو بغیر کسی وارننگ کے اپنے گھروں میں محفوظ ہیں توہمارے دشمن کے ایک یرغمال شہری کو پھانسی دے کر اس کا بدلہ چکایا جائے گا۔ اس کی ویڈیوبھی جاری کی جائے گی۔ ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ گیند اب سے اسرائیل کے کورٹ میں ہے۔ ہم دنیا کے سامنے اس کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہراتے ہیں۔
القسام بریگیڈزنے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ اس کے پاس تقریباً 100 اسرائیلی قیدی موجود ہیں۔ تحریکاسلامی جہاد نے اپنے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کے ذریعے اعلان کیا کہ تحریک نے 30اسرائیلیوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہہم دشمن سے اسی کی زبان میں بات کریں گے۔ وہ طاقت کے استعمال کی زبان جانتا ہے توہم قابض دشمن کے ساتھ طاقت کی زبان میں بات کریں گے۔
القسام بریگیڈ کےترجمان کا کہنا تھا کہ معرکہ طوفان الاقصیٰ اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔