جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہداء کی تعداد 700 ہوگئی

پیر 9-اکتوبر-2023

 

فلسطینی وزارت صحت نے  اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 687شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہداء میں میں 140بچے اور 105خواتین شامل ہیں۔

 

وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں کی تعداد کی تعداد3726تک پہنچ گئی۔ زخمیوں میں10 فی صد بچے ہیں۔

 

بیان میں بتایا گیا کہ خاندانوں کے خلاف اب تک کم از کم 15 اجتماعی قتلعام ریکارڈ کیے گئے ہیں، جس میں تقریباً درجنوں شہریوں کی جانیں گئیں۔

 

انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیلی جارحیت کی شدت سے ہسپتالوںکی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ کیونکہ ہسپتال اسرائیلی محاصرے کے نتیجے میں ہمادویات، طبی استعمال کی اشیاء اور ایندھن کی بڑی کمی کا شکار ہیں۔ بزدل دشمن کی طرف سے غزہ کی پٹی میں معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر اپنی بربریت کا ثبوت پیش کررہا ہے۔

 

وزارت صحت نے بتایا کہ بجلی کا مسلسل بحران صحت کے نظام کےلیے ایک چیلنج اور شدید زخمی سینکڑوں شہریوں اور بیماروں کی زندگیوں کو خطرات لاحقہیں۔

 

تکنیکی اور انجینیرنگ عملہ چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے تاکہبجلی کے جنریٹرز کے آپریشن کو یقینی بنایا جا سکے جنہیں 12 گھنٹے بجلی کی بندش کیصورت میں روزانہ 40000 لیٹر ڈیزل کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز اس وقت غزہ کی پٹیپر چڑھائی کردی تھی جب فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی کے اطراف میں یہودیکالونیوں پر حملہ کردیا تھا۔

 

انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی غاصب دشمن طبی عملے، صحت کی سہولیات اور ایمبولینسوں کو نشانہ بنانے کا دائرہ وسیع کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں 5 طبی اہلکار شہید اور 10 زخمی ہوئے ہیں، جب کہ 7 ہسپتالوں اور صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور انہیں براہ راست نقصان پہنچایا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی