کویت نے اسرائیلیریاست کی سرپرستی میں یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ کیبے حرمتی اور فلسطینی شہروں میں اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہکارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
جنیوا میں کویت کے سفیر نے کہا ہے کہ ان کا ملکفلسطینی قوم کے آئینی حقوق اور ان کے بنیادی اصولی مطالبات کی حمایت جاری رکھےگاْ
یہ بات جنیوا میںاقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں کویت کے مستقل مندوب سفیر ناصر الھینکی طرف سے فلسطین اور دیگر عرب علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تبادلہ خیالکے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سامنے خطاب میں کی۔
کویتی نیوزایجنسی کے مطابق الھین نے کہا کہ "جب کہ دنیا انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی75 ویں سالگرہ منا رہی ہے فلسطینی عوام کے نکبہ کو 75 سال گزر چکے ہیں۔”
الھین نے”مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں آباد کاروں کی مسلسل دراندازی کے ذریعے دنیا بھر کےمسلمانوں کے جذبات کو بار بار اشتعال دلانے کو بین الاقوامی قانون کی خطرناک خلافورزی اور مقدسات کی توہین قرار دیا۔
کویتی سفیر نے بینالاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ "ان خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنی ذمہداریاں سنبھالے ان سے نمٹنے کے لیے اپنے تمام میکانزم کو فعال کرے۔
ادھر سعودی عربنے مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے اشتعال انگیز دھاوں کی شدید الفاظ میں مذمتکی ہے۔