جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاہو کے دفتر میں گارڈ روم میں "سکیورٹی کی خلاف ورزی”

ہفتہ 30-ستمبر-2023

 

اسرائیلی میڈیانے قابض وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر میں "سکیورٹی کی خلاف ورزی”کا انکشاف کیا جب ایک چور گارڈ روم میں گھس کر "سکیورٹی آلات” چھیننے میںکامیاب ہو گیا۔

 

"اسرائیل ٹوڈے” اخبار نے آج اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ ایک اسرائیلی نے مقبوضہ بیت المقدس میں نیتن یاہو کے ہیڈ کوارٹر کے گارڈ روم پردھاوا بول دیا اور حفاظتی سامان پر مشتمل ایک بیگ چرا لیا۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی مقبوضہ عسقلان کے قریب”کریات ملاچی” بستی کا رہائشی ہے اور حفاظتی اقدامات میں گھسنے میں کامیابہو گیا ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہآباد کار پر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزارت خزانہ کی عمارت سے ایک سائیکلچوری کرنے کا شبہ ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی